ڈی بلوچ کمپنی نے اپنے تمام پروجیکٹس پرکام بند کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان بھرکے موجودہ مخدوش حالات اور بلوچ عسکریت پسندوں کے تعمیراتی و وسائل کی مائننگ کے کاموں پر حملوں کے پیش نظر تعمیراتی کمپنی ڈی بلوچ کمپنی نے اپنے تمام پروجیکٹس پرفوری طورکام بند کرنے کا اعلان کردیاہے۔

اس بارے میں ایک باثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بلوچستان بھر سے ڈی بلوچ کمپنی اپنے سارے پروجیکٹس پر فوری کام بند کردی ہے اور کمپنی بلوچستان سے انخلا شروع کردی ہے۔

جبکہ خضدار میں گزشتہ رات ڈی بلوچ کمپنی کے مشینری کو نامعلوم افراد نے جلادیا اور اس مخدوش صورتحال کے پیش نظر مشینری اورمزدورعدم تحفظ کاشکاربن گئی ہے اور ڈی بلوچ کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ کمپنی فوری طورپر بلوچستان بھرسے اپنے تمام پروجیکٹس پرکام کو بندکریں گے۔

ڈی بلوچ کمپنی خضدار میں جاری پروجیکٹس کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ دو رویہ سڑک اور سی پیک روڈپر اپنے کام کوبند کردی ہے اوربلوچستان بھرسے ڈی بلوچ کمپنی اپنی انخلا شروع کرکے مشینری کراچی شفٹ کررہے ہیں۔

Share This Article