بلیدہ سے برآمد شدہ تینوں مسخ شدہ نعشوں کی شناخت ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے گذشتہ روز برآمد شدہ گولیوں سے چھلنی 3 نعشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

نعشوں کی شناخت سالم ولد امام بخش سکنہ شے کہن، محمد خالد ولد خان محمد سکنہ شے کہن اور اشرف سکنہ کلگ سہرانی بتائے گئے ہیں۔

بلیدہ کے علاقے علی گہرام گلی سے گولیوں سے چھلنی تشدد زدہ تین نعشیں اتوار کی علی الصبح برآمد کر لی گئی تھیں جنہیں مزید کارروائی اور شناخت کیلئے لیویز تھانہ منتقل کیا گیا تھا۔

تاہم واقعہ کے مزید تفصیلات و محرکات آنا باقی ہیں۔

Share This Article