ضلع کیچ: بلیدہ سے 3 تشدد زدہ نعشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے 3تشدد زدہ نعشیں برآمدہوئی ہیں۔

علاقائی ذائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نعشیں گزشتہ رات علاقے میں پھینکی گئیں، جنہیں آج صبح مقامی لوگوں نے دیکھا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ نعشیں بلیدہ گرکے علاقے دانک سے برآمد ہوئیں جنہیں شدید تشدد کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق لاشوں پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں، سر پر فائرنگ کے نشانات بھی واضح تھے۔

تینوں نعشیں لیویز فورس نے اپنی تحویل میں لے کر لیویز تھانہ منتقل کردیں تاہم ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

Share This Article