مستونگ : جبری گمشدگیوں کے خلاف شاہراہ بلاک ، دھرنا جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر جبری لاپتہ افراد لواحقین کا دھرنا جاری ہے۔

گذشتہ 5 گھنٹوں سے روڈ بدستور بند ہے اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامناہے۔

دھرنا مظاہرین کی اسسٹنٹ کمشنر مستونگ، ڈی ایس پی سمیت دیگر سے متعدد بار مزاکرات ہو ئے تاہم مزاکرات کامیاب نہیں ہوئے، ابھی بھی مزاکرات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کھڈکوچہ سے لاپتہ ہونے والے نوجوان بینگو سمالانی ولد غلام مصطفی سمالانی کی لاپتہ ہونے کے ردعمل میں لواحقین نے چونگی کراس اور نواب ہوٹل کے مقام پر دھرنا دے کر روڈ کو ہر قسم کی آمدو رفت کے لئے بلاک کر دیا ہے۔

Share This Article