بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا اس کے شو ہر کو اغوا کرکے لے گئے۔
واقعہ گذشتہ روزپنجگور کے تحصیل گوارگو کے علاقے مزدالو میں پیش آیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق عبدالحمید ولد رحیم داد اپنی اہلیہ کے ہمراہ کاٹاگر سے گوارگو کے علاقے مژ دالو جا رہے تھے۔ راستے میں عبدالحمید کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے دوران بیوی نے مزاحمت کی جس پر نامعلوم گاڑی سواروں نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کر دیا اور شوہرا کو اغوا کرلیا۔
اس سلسلے میں لیویز فورس مزید تفتیش کررہی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔