چاغی ، قلعہ عبداللہ و قلعہ سیف اللہ میں لیویز چیک پوسٹ پر مزید حملے ، اسلحات ضبط

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

گذشتہ روز بلوچستان بھر میں عسکریت پسندوں نے پاکستانی سیکورٹی فورسز ایف سی ، اے ٹی ایف، کوسٹ گارڈ، پولیس اور لیویز پرمتعدد حملے کئے۔

کوئٹہ ، کیچ ، گوادر اور مستونگ میں ہفتے کے روزہونے والے متعددحملوں اور دھماکوں میں ایک اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ اسلحات تحویل میں لے لئے گئے تھے۔

اسی طر ح گذشتہ چاغی ، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بھی لیویز چیک پوسٹوں پر حملے رپورٹ ہوئے جہاں حملہ آوروں سے لیویز کے اسلحات بھی ضبط کر لئے تھے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق چاغی کے علاقے امین آباد میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر کے وہاں تعینات اہلکاروں سے اسلحہ اور وائرلیس سیٹ چھین لیا۔

واقعہ 15 مارچ کی شام پیش آیا، جب موٹر سائیکل سوار حملہ آور اچانک چیک پوسٹ پر پہنچے اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب قلعہ سیف اللہ میں لیویز تھانے کے گیٹ پرزوردار دھماکہ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیویز کے مطابق ہفتہ کو قلعہ سیف اللہ میں لیویز تھانہ کے گیٹ کے ساتھ زورداردھماکہ ہوا جس سے گیٹ کو معمولی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز مزید کارروائی کررہی ہے۔

اسی طرح قلعہ عبداللہ لیویز اسٹیشن جنگل پیرعلیزئی پر عسکریت پسندوں نے دستی بم سے حملہ کیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیویز ذرائع کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس اور لیویز حکام نے اس حملے کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی جائے گی۔

Share This Article