پنجگور: بیوی کے قتل کے بعد مغوی شوہر بھی قتل، لواحقین کا نعش کے ہمراہ دھرنا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے عبدالحمید نامی ایک شخص کو اغوا کرنے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پہ اغوا کاروں نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل اور ان کے شوہر کو اغوا کرلیا۔

تاہم آج صبح شوہر کی تشدد زدہ لاش ملی ہے ۔

یہ واقعہ پنجگور کے نواحی علاقے مزڈالو کے مقام پیش آیا تھا۔

لیویز ذرائع کے مطابق کل رات اغوا ہونے والے شخص کی لاش آج پنجگور کے علاقے کلگ سے برآمد کرلیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا بتانا ہے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا ،اس کے جسم پہ خنجروں اور گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔

لواحقین واقعہ کے خلاف نعش کے ھمراہ ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا پر بیٹھ گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جائے دھرنا جاری رہے گا۔

دوسری جانب یہ اطلاعات بھی آرہی ہیں کہ مقتول کے رشتہ داروں کا ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر دھرنا اور احتجاج اسسٹنٹ کمشنر گوارگو آغا ظفر حسین ڈی ایس پی امیر جان ایس ایچ او سٹی توفیق ایس ایچ او تسپ مجاہد بلوچ کی یقین دہانی پر مقتول کے ورثا نے احتجاج موخر کردیا اور لاش کو اٹھاکر تدفین کے لیے لے گئے۔

واضح رہے کہ مقتول کی اہلیہ بھی واقعہ کے دوران قتل ہوئی تھیں جسکی آج صبح تدفین ہوئی تھی۔

Share This Article