نال و ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے لاپتہ زاہد کرد کے بھائی و 2 خاتون سمیت 5 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے نال اور ڈیر ہ بگٹی میں فائرنگ سے جبری لاپتہ طلبا رہنما زاہد کرد کے بھائی اور 2 خاتون سمیت 5افراد ہلاک ہوگئے۔

خضدار کے علاقے نال میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شاہجہان کرد کو قتل کردیا۔

مقتول ایک کاروباری شخصیت تھے، وہ بی ایس او آزاد کے سابق چیئرمین زاہدکرد کے بھائی تھے۔

لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس واقعے سے متعلق تفتیش کررہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ شاہجان کرد کوریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔

واضع رہے کہ بلوچستان بھر میں ریاست کی جانب سے اختلافی آوازوں سمیت آزادی پسند تنظیموں سے وابستہ افراد کے رشتہ داروں کو چن چن کر ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیہ لوٹی میں غیرت کے نام پر فائرنگ کے واقعے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ملزمان واقعے کے بعد فرار ہوگئے۔

فورسز نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مقامی زرائع نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں اکثر اوقات غیرت کے نام پر قتل کے واقعات ہوتے رہتے ہیں تاہم ان واقعات میں ملوث اکثر ملزمان قانون سے بچ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Share This Article