نام نہاد بلوچ عسکریت پسند آزادی اور اپنے حقوق نہیں چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت ہم ماضی سے زیادہ خطرناک دور سے گزر رہے ہیں اور ہم میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے ہماری کمزوریوں کا فائدہ پاکستان کے دشمن، پاکستان کے عوام کے دشمن اور بین الاقوامی طاقتیں اٹھا رہی ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ’ نہ وہ مذہبی دہشت گرد اسلام چاہتا ہے نہ یہ نام نہاد بلوچ عسکریت پسند آزادی یا اپنے حقوق چاہتے ہیں، وہ خون خرابہ کرتے ہیں اور پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔‘

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ان کے پیچھے بین الاقوامی قوتیں کھڑی ہیں اور انھیں مالی اور لاجیسٹک مدد فراہم کرتے، ان کا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ چاہے مذہبی دہشت گردی ہو یا نام نہاد علیحدگی پسندوں کی عسکریت پسندی ہو یا سیاسی تشدد کا طریقہ کار ہو اس کی پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے اور اس سے ہم نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کی سہ پہر پاکستان کی قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اظہار خیال کیا۔ تاہم اس دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابا بھی کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

Share This Article