خاران میں ملٹری انٹیلی جنس کے دفتر پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں خاران میں  ملٹری انٹیلی جنس کے دفتر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

انہوں نے کہا کہ گیارہ مارچ 2025 کی شام بوقت 7:30 بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے خاران ریڈ زون میں قائم قابض دشمن کے خفیہ ادارے ایم آئی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصان کا اٹھانا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد حواس باختہ دشمن فورسز نے شدید ہوائی فائرنگ کی۔ دشمن پر حملے کے بعد ہمارے سرمچار گوریلا حکمت عملی اپناتے ہوئے بحفاظت اپنے ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ خاران میں ملٹری انٹیلی جنس کے دفتر پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک دشمن کے فوجی اور اقتصادی تنصیبات اور مفادات پر حملے جاری رکھنے کے اپنے عزم کو دہراتی ہے۔

Share This Article