بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا جبکہ بلیدہ سے ایک دن قبل جبری لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی نعش برآمدہوئی ہے۔
تمپ سے آمدہ اطلاع کے مطابق تمپ بازار میں گومازی کے رہائشی شاہنواز عرف قومی ولد محمد حیات پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم بعدمیں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
علاوہ ازیں بلیدہ کے علاقہ چب پتندرانی سے لیویز فورس نے ایک لاش برآمدکرلی ہے جس کی شناخت گزشتہ روز اغواء ہونے والے نظام ولد علی کے نام سے کی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اسے گزشتہ شب بلیدہ کے علاقہ گلی کوچہ سے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کے زورپر اس کے ماموں مہیم ولد محمد ایوب کے دوکان سے اٹھایا تھا۔
اگلے روز چب پتندران سے ان کی لاش ملی ہے۔