بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جعفرایکسپریس کے قبضے کی تازہ ترین صورتھال کے حوالےسے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں دعویٰ کیا ہے کہ 100 سے زائد پاکستانی فوجی اہلکار ہماری حراست میں ہیں ۔
ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج بولان کے علاقے ڈھاڈر میں مشکاف کے مقام پر ایک منظم کارروائی کے دوران جعفر ایکسپریس کو پٹڑی سے اتار کر اپنے قبضے میں لے لیا۔ مزاحمت کرنے پر 6 فوجی اہلکار ہلاک کر دیے گئے، جبکہ 100 سے زائد مسافر بی ایل اے کی حراست میں لے لیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں میں پاکستانی فوج، پولیس، اے ٹی ایف، اور آئی ایس آئی کے حاضر سروس اہلکار شامل ہیں، جو چھٹیوں پر پنجاب جا رہے تھے۔ بی ایل اے واضح طور پر خبردار کرتی ہے کہ اگر قابض فوج کی جانب سے کسی قسم کی فوجی کارروائی کی گئی تو تمام یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس آپریشن کے دوران بی ایل اے کے سرمچاروں نے خواتین، بچوں اور بلوچ مسافروں کو رہا کر دیا ہے، جبکہ باقی تمام یرغمالی قابض فوج کے حاضر سروس اہلکار ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اس کارروائی کی قیادت بی ایل اے کی فدائی یونٹ، مجید بریگیڈ کر رہی ہے، جسے فتح اسکواڈ، ایس ٹی او ایس، اور زراب کی مکمل حمایت حاصل ہے۔