بی ایل اے کا ٹرین پر قبضے کا دعویٰ،6 فوجی اہلکار ہلاک،متعدد مسافر یرغمال، آپریشن کی صورت میں غمالیوں کو مارنے کا انتباہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کی آزادی کے لئے سرگرم بلوچ عسکریت پسند تنظیم بی ایل اے نے ٹرین سروس جعفر ایکسپریس پر قبضہ اور 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے ۔ جبکہ متعددمسافر کویرغمال اور فوجی آپریشن کی صورت میں تمام غمالیوں کو مارنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

اس سلسلے میں میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ آج بروزپیر کوبلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے ڈھاڈر میں مشکاف کے مقام پر ایک منظم کارروائی کے دوران ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کرکے جعفر ایکسپریس کو روک لیا ہے۔ سرمچاروں نے تیزی سے ٹرین پر قبضہ جماتے ہوئے، تمام مسافروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے یہ واضح وارننگ جاری کرتی ہے کہ اگر قابض فوج کی طرف سے کوئی بھی آپریشن کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، اور تمام سینکڑوں یرغمالیوں کو ہلاک کردیا جائیگا، جسکا ذمہ دار قابض فوج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن بی ایل اے کی مجید بریگیڈ، ایس ٹی او ایس، اور فتح اسکواڈ کے خصوصی سرمچار مشترکہ طور پر انجام دے رہے ہیں، اور کسی بھی قسم کی فوجی چڑھائی کی صورت میں سخت جوابی کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس پر قبضے کے دوران ابتک چھ فوجی اہلکار ہلاک اور سینکڑوں مسافر حراست میں لیئے جاچکے ہیں۔ جسکی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔

واضع رہے کہ اب حکام کی جانب سے اس کارروائی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article