اسرائیل کا غزہ کی بجلی مکمل طور پر منقطع کرنے کا فیصلہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

اسرائیل نے حماس پر دباو ڈالنے کی کوشش میں غزہ کی پٹی کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے۔

وزیر توانائی ایلی کوہن نے یہ فیصلہ اسرائیل کی جانب سے بیس لاکھ سے زیادہ آبادی والی اس پٹی کو انسانی بنیادوں پر فراہم کی جانے والی تمام اشیاء منقطع کرنے کے ایک ہفتے بعد کیا ہے۔

انھوں نے اتوار کی شام نشر ہونے والے ایک ٹیلی ویژن بیان میں کہا کہ ’ہم یرغمالیوں کی واپسی کے لیے تمام آلات استعمال کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد ‘ایک دن’ غزہ میں حماس موجود نہ ہو۔‘

بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ بنیادی طور پر ضروری ڈی سیلینیشن پلانٹس کے کام کو متاثر کرے گا، جو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے درکار ہیں۔

حماس نے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو خوراک، ادویات اور پانی سے محروم کیے جانے کے بعد اس نے ’سستی اور ناقابل قبول بلیک میلنگ کی پالیسی کے ذریعے عوام اور ان کی مزاحمت پر دباؤ ڈالنے کی مایوس کن کوشش‘ کی ہے۔

Share This Article