بولان میں پاکستانی فورسز پر حملے میں نائب صوبیدار سمیت 4 اہلکار ہلاک کئے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں بولان میں پاکستانی فورسز پر حملے میں نائب صوبیدار سمیت 4 اہلکار وں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 8 مارچ کی صبح بولان کے علاقے بارڈی میں آپریشن کے مقصد سے پہاڑی سلسلے میں داخل ہونے والی پاکستانی فورسز پر بی ایل ایف کے سرمچاروں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں پیراملیٹری فورس ایف سی کے نائب صوبیدار فلک ناز سمیت چار اہلکار ہلاک اور تین اہلکار زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ مزاحمتی تاریخ میں درہ بولان کی ایک مرکزی حیثیت رہی ہے اور آج بھی بولان بلوچ مزاحمت کا ایک کلیدی مرکز ہے وہاں مزاحمتی عمل سے پھوٹنے والی شعور کی روشنی بلوچستان کے کونے کونے منور کر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دشمن کے خلاف اس حملے میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں کو آزادی پسند تنظیم یونائٹیڈ بلوچ آرمی (یو بی اے) کے سرمچاروں کی بھرپور حمایت حاصل رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ بی ایل ایف سمجھتی ہے کہ قومی آزادی کی جنگ بلوچ عوام اور آزادی کیلئے برسرپیکار تنظیموں کے مابین باہمی اتحاد اور تعاون سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایل ایف بولان میں دشمن فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاست پر حملے جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔

Share This Article