کرم میں پاکستانی فوج کے چیک پوائنٹ پر حملہ، 4 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے کرم میں پاکستانی فوج کے ایک چیک پوائنٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس سے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ حملہ صبح کے وقت کیا گیا، جس میں سات افراد زخمی بھی ہوئے۔

ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کے دوران بتایا کہ آج بروز اتوار ”مقامی طالبان‘‘ کے عسکریت پسندوں نے پاکستان کے ضلع کرم میں ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا، جس میں کم از کم چار نیم فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کی سرحد افغانستان سے بھی لگتی ہے اور اس سرحدی علاقے میں حالیہ سالوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ مسلح عسکریت پسندوں نے آج کا حملہ صبح کے وقت کیا، جس میں کم از کم چار سکیورٹی اہلکار ہلاک اور سات دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں تحریک طالبان پاکستان بہت متحرک ہے اور باقاعدگی سے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتی رہی ہے۔

Share This Article