ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نوبل امن انعام کے لئے نام زد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں سرگرم سیاسی و انسانی حقوق کارکن ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کونوبل امن انعام کے لئے نام زد کیا گیاہے۔

ناروے میں مقیم بلوچ صحافی کیّا بلوچ کے مطابق، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی نامزدگی ان کی جبری گمشدگیوں کے خلاف طویل جدوجہد اور ثابت قدمی کے اعتراف میں کی گئی ہے۔

ناروے کے نوبل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، اس سال مجموعی طور پر 338 امیدواروں کے نام امن کے نعام کے لیے موصول ہوئے ہیں جن میں 244 افراد اور 94 تنظیمیں شامل ہیں۔

امن کے نوبل انعام کے حتمی فاتح کا اعلان رواں سال اکتوبر میں اوسلو میں کیا جائے گا۔

واضع رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو بی بی سی نے دنیا کے 100 با اثرخواتین کی فہرست میں شامل تھا کیا تھا۔

اسی طرح عالمی میگزین ٹائمز کی جانب سے انھیں 100 نئے ابھرتے ہوئے رہنماؤں کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا، جہاں بعد ازاں انھیں نیویارک میں ٹائمز میگزین کی تقریب میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے کراچی ائیرپورٹ پر پاکستانی حکام نے روک دیا تھا۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ،انسانی حقوق کی پامالیوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم و متحرک ایک سیاسی کارکن ہیں۔

موصوف سیاسی تنظیم بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں اور بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچستان میں بلوچوں کی بنیادی حقوق ، جبری گمشدگیوں ، انسانی حقوق خلاف ورزیوں اور بلوچوں کی ماورائے عدالت کیلئے سرگرم ہے۔

Share This Article