قلات میں پاکستانی فورسز ہاتھوں درجنوں افراد جبری طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں کی تعداد میں لوگوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جن کا تاحال کوئی خبر نہیں ہے۔

علاقائی ذرائع کے دعوے کے مطابق 35 افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اب تک ان کی شناخت سامنے نہیں آئی ہے ۔

درجنوں کی تعداد میں لائے گئے گئے افراد میں ایک کی شناخت اشفاق بلوچ ولد خدا بخش ہوئی ہے جنہیں گذشتہ شب ان کے گھر سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا اور اس کی فیملی نے تصدیق کی ہے۔

علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ گذشتہ شب فورسز نے قلات شہر کومکمل محاصر میں لے کر گھر گھر چھاپے مارے اور تلاشی اور اس دوران متعدد افراد کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں لیکن ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور علاقہ مکین خوف و ہراس میں ہیں ۔

Share This Article