قلات میں فورسز قافلے پر حملہ ،ایک اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات میں پیر کے روزپاکستانی فورسز کے ایک قافلے پر حملہ ہو ا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کے قافلے کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ دھماکے میں فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔

حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے جبکہ ایک گاڑی تباہ ہو گئی ہے۔

بعض ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ دھماکا خودکش تھا اور مبینہ طور پر ایک خاتون بمبار نے مڈ وے قلات کے قریب مین RCD روڈ (N-25) پر 61 ونگ کمانڈر کی حفاظتی گاڑی پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

کہا جارہا ہے کہ دھماکے میں ونگ کمانڈر محفوظ رہے، جبکہ ایک ایف سی سپاہی ہلاک اور 4 سپاہی زخمی ہوئے۔

دھماکے کے بعدعلاقے کو سیکورٹی فورسیز نے گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کردی گئی ۔

Share This Article