کوئٹہ : کسٹم سریاب روڈ اور بروری گولیمار چوک بھی احتجاجاً بند

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف لواحقین و عوام کا احتجاجی روڈ بلاک دھرنا مشرقی بائی پاس پر گذشتہ روز سے جاری ہے۔

اب اطلاعات ہیں مظاہرین نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی پر احتجاج کو وسعت دیکر کسٹم سریاب روڈ اور بروری گولیمار چوک کو بھی بند کردیا ہے۔

مذکورہ احتجاج جبری لاپتہ بہادر علی کیازئ، علی رضا کیازئ اور بشیر کیازئ کے لواحقین کی جانب سے کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ شب دھرناگاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لواحقین نے یکم مارچ یعنی آج صبح کا الٹی میٹم دیا تھا کہ ہمارے پیاروں کو منظر عام پر لایا جائے ، بصورت دیگر کوئٹہ کو مختلف جگہوں سے بند کردیا جائے گا۔

مطاہرین کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے بریوری بائی پاس پر کل سے جاری احتجاج کے باعث گولی مار چوک شال کی سڑکیں بلاک کر دی گئی ہیں، جس میں قیاضی خاندان کے افراد کی بحفاظت رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ان کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

Share This Article