آواران میں پاکستانی فورسز ہاتھوں 5 نوجوان جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں پاکستانی فورسز نے مختلف چھاپوں کے دوران دو بھائیوں سمیت 5 نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

لاپتہ کئے جانے والے نوجوانوں کی شناخت عطا اللہ، حبیب اللہ، اعظم خان ولد قاسم خان، حفیظ ولد قاسم بلوچ اور جاوید بلوچ ولد غلام جان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واضع رہے کہ بلوچ نسل کشی و جبری گمشدگیوں کے خلاف بلوچستان بھر میں شاہراہیں بلاک ہیںاور لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں ۔

جبکہ دوسر ی جانب آج بلوچستان حکومت نے شاہراہوں کی بندش پر دفعہ 144 نافذ کرکے فوری طور پر شاہراہیں کھولنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔

Share This Article