پسنی : لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف کوسٹل ہائی وے احتجاجاً بند

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے تحصیل پسنی میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کےشکار افراد کے لواحقین نے مکران کوسٹل ہائی وے کوپسنی زیروپوائنٹ کے مقام پر احتجاجاً بند کردیا ہے۔

کوسٹل ہائی کی بندش سے کراچی سے مکران کے لیے آمدورفت معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

لاپتہ احمد،ماجداور فیصل کی فیملی نے اُنکے عدم بازیابی کے خلاف آج تیسری بار مکران کوسٹل ہائی وے کو پسنی زیروپوائنٹ کے مقام پر بند کردیا ہے ،

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے پیاروں کو لاپتہ ہوئے 20 روز گزر گئے ہیں ان سے انتظامیہ نے دو مرتبہ مذاکرات کئے ہیں لیکن ابھی تک انھیں بازیاب نہیں کیا جا سکا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پیاروں کی بازیابی تک شاہراہ کو نہیں کھولیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article