کوئٹہ میں ایف سی گاڑی پر بم دھماکا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں جان محمد روڈ پر پاکستانی فورسزگاڑی پربم دھماکا ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ فورسز کی گاڑی گزرتے وقت ہوا جس کی زد میں ایک موٹرسائیکل  بھی آگئی ۔

واقعے کے بعد ٹراما سینٹر اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نفاذ کردی گئی ہے اور اضافی طبی عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے جب کہ دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ تین افرادزخمی حالت روڈ پر پڑے ہیں جبکہ توڑے فاصلے پر فورسز کی گاڑی بھی کڑی نظر آتی ہے جو بری حالت میں نہیں ہے ۔

دھماکے کے مقام پر فورسز اور لوگوں کی افراتفری مچی ہوئی ہے جبکہ ایک خاتون کو ویڈیو بنانے میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے ۔

Share This Article