بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نےمیڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت ایئرپورٹ کے سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ 27 فروری کی سہ پہر 3:40 پر، بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت ایئرپورٹ کے داخلی دروازے پر قابض فورسز کی چیک پوسٹ پر گرینیڈ لانچر سے حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے یہ حملہ اس وقت کیا جب دشمن فوج کے اہلکار بڑی تعداد میں موجود تھے۔ قابض فوج نے روایتی طرز عمل اپناتے ہوئے عام آبادی پر گولیاں برسائیں۔
بیان میں کہا گیا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور عوام سے درخواست ہے کہ وہ جھڑپ کے دوران دشمن کے ردعمل کو جان کر اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔