بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ایئرپورٹ کے گیٹ کے قریب دھماکہ اور فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مین گیٹ پر سیکیورٹی فورسز کی ناکہ کے نزدیک نامعلوم افراد نے ہینڈ گرینیڈ پھینکا جو دھماکہ سے پھٹ گیا ۔
اس کے بعد فورسز کی طرف فائرنگ کی گئی۔
تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔