حب ، دکی اور واشک میں فائرنگ سے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے حب ، دکی اور واشک میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات سے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

صنعتی شہر حب میں رند مارکیٹ کی صرافہ بازار میں سونار کی دکان پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت واحد بخش اور کریم بخش اور منظور احمد کے ناموں سے ہوگئی ہے جو آپس میں باپ بیٹااور رشتہ دار بتائے جارہے ہیں۔

واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔متاثرہ خاندان نے اسپتال میں شدید احتجاج کیا۔

دوسری جانب واشک کے علاقے سلام بیک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے واشک کے رہائشی ایوب عالم ملازئی نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

بتایا جارہا ہے کہ دوطرفہ فائرنگ سے ایوب مُلّازئی نامی شخص ہلاک ہوگیا ہے۔مسلح حملہ آوروں نے ایوب مُلّازئی کا بندوق بھی ضبط کرلیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق ایک سرکاری حمایت مسلح گروہ سے تھا جو علاقے میں بدامنی اور کئی جرائم میں ملوث تھا۔

دریں اثنا د کی میں  ناصر کول کمپنی میں سول سیکورٹی اہلکاروں کے دو دھڑوں کا آپس میں لڑائی ہوئی۔

فائرنگ سے ایک سول سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔

ہلاک شخص کی شناخت بازخان ولد مخان قوم شادیزئی ناصر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت صابر ولد عبدالستار قوم ناصر ساکن غریب آباد کے نام سے ہوئی ہے۔

Share This Article