تمپ و کوئٹہ میں فائرنگ سے نوجوان سمیت 2 افراد ہلاک، پولیس سب انسپکٹر کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ اور کوئٹہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں نوجوان سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کوئٹہ میں  مکان سے بلوچستان کانسٹیبلری کے سب انسپکٹر کی لاش برآمدہوئی ہے۔

تمپ کے علاقے کوہاڈ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائر نگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔

نوجوان کی شناخت کریم داد ولد منظور ساکن گومازی تمپ کے نام سے ہوگئی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ حملہ آور وں کا تعلق ریاستی حمایت یافتہ گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔

خیال رہے رواں ہفتے اسی علاقے میں پیش آنے والا اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے، تین دن قبل معراج نامی نوجوان کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اس کے بارے میں بھی بتایا جارہا ہے اس کو بھی سرکاری حمایت مسلح گروہ نے فائرنگ کرکرکے قتل کیا تھا۔

دوسری جانب بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نیو سبزل روڈ پر منشیات فروش آپس میں لڑ پڑے اس دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔

واقعہ کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے لاش کوتحویل میںلیکر ہسپتال منتقل کردیا ۔

علا وہ ازیں کوئٹہ میں مکان سے بلوچستان کانسٹیبلری کے سب انسپکٹر کی لاش برآمدہوئی ہے ۔

پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہنہ بائی پاس کراس کے قریب بی سی کے سب انسپکٹر محمد فاروق کی لاش ان کے گھر کے کمرے سے برآمد ہوئی ہے ۔

حکام کے مطابق محمد فاروق کی اہلیہ اپنے علاقے گئی ہوئی تھیں،اہلیہ نے گھر آنے پر دروازہ نہ کھولنے پر ہمسایوں کی مددسے دروازہ توڑاتو گھر سے محمد فاروق مردہ حالت میں پایا گیا۔

پولیس نے لاش سول ہسپتال منتقل کردی ۔

حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجوہات سامنے آئیں گی۔

سب انسپیکٹر محمد فاروق ڈسٹرکٹ پولیس میں اٹیچمنٹ پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔

Share This Article