بلوچستان کے علاقے جیونی اور کوئٹہ سے 2 افراد کی جبری گمشدگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ضلع گوادر کے تحصیل جیونی میں گاؤں پانوان سے ایک نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔
جبری لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت حسرت برکت کے نام سے ہوگئی ہے جس کی عمر 17 سال بتائی جارہی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی سوار مسلح افراد نے نوجوان کو آج بروز جمعرات بوقت صبح اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
دوسری جانب کوئٹہ سے بھی ایک شخص کی گمشدگی کی اطلاعات ہیں۔
سنگر ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روزبروز بدھ 19 فروری کو دو گاڑیوں پر مشتمل نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو اغوا کر لیا۔
مذکورہ شخص کی شناخت ظہور احمد سمالانی کے نام سے کی جارہی ہے اور واقعہ دوپہر 2 بجے کوئٹہ کے علاقے خونی تالاب سنجیدی میں پیش آیا۔
مذکورہ شخص کے حوالے سے کہا جارہا کہ اسے اس سے قبل 2018 میں بھی لاپتہ کیا گیا تھا اور 2021 میں وہ بازیاب ہوگیا تھا۔