بارکھان میں بس سے اتار کر قتل کئے گئے مسافروں کا مقدمہ درج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع بار کھان میں بس سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کرنے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق بارکھان کے علاقے رڑکن میں گزشتہ شب کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والے مسافر بس کو عسکریت پسندوں نے روک کر 7 مسافروں کو شناختی کارڈ دیکھ کر اتار کر قتل کردیا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی لورالائی تھانے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی درج کی گئیں ہیں۔ تاہم ابھی کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی۔

واضح رہے کہ واقعہ میں ہلاک افراد میں ایک کا تعلق لودھراں، دو کا فیصل آباد، ایک کا لاہور، دوکا وہاڑی اور ایک کا تعلق شیخوپورہ سے تھا۔

بلوچ عسکریت پسند تنظیم بی ایل اے نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ ہلاک کئے گئے ساتوں افرادکا تعلق پاکستانی فوج کی انٹیلی جنس ادارے سے تھا۔

Share This Article