خان آف قلات کے صاحبزادے پرنس آغا محمد احمد زئی پانچ روز قبل قلات کے علاقے خسیون دون سے مبینہ طور پر مسلح افراد کے ہاتھوں محافظوں سمیت لاپتہ ہونے کے بعد بحفاظت گھر پہنچ گئے۔
اطلاعات کے مطابق پرنس آغا محمد احمد زئی کو مسلح افراد ان کے محافظوں سمیت اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
ان کی بحفاظت گھر واپسی کی تصدیق ہوگئی ہے، تاہم ان کی واپسی اور مبینہ بازیابی سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
واضح رہے کہ ان کی اہلیہ نے ایک روز قبل شاہی محل قلات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوہر کی بحفاظت بازیابی کی اپیل کی تھی۔