بلوچستان کے علاقے خاران سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو ماہ قبل جبری لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے دو ماہ قبل خاران سے دو نوجوان بھائیوں کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا تھا، تاہم بڑے بھائی کو اس وقت چھوڑ دیا گیا تھا جبکہ چھوٹے بھائی کی لاش دو ماہ بعد خاران بڈو ندی زردین کوٹی کے مقام سے برآمد ہوئی ہے۔
فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت صلاح الدین عرف صدر ولد محمد علی کے نام سے ہوئی ہے جوکہ پیشے کے لحاظ سے خاران چیف چوک کے قریب سبزی والے کے ہاں مزدوری کرتا تھا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق لواحقین نے لاش کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا۔