کچھی : سنی میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر حملہ وقبضہ، 12 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی (بولان) میں پاکستانی فوج کے خلاف شدید مسلح جھڑپیں جاری ہیں، جہاں مسلح افراد نے فوج کے مرکزی کیمپ پر چاروں اطراف سے حملہ کرکے اس پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کارروائی کی ذمہ داروی قبول کرتے ہوئے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ سنی کے علاقے میں جاری اس آپریشن کے دوران سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو گھیرے میں لے کر شدید نوعیت کا حملہ کیا۔

اس کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں 12 دشمن اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر اہلکار حواس باختہ ہو کر کیمپ سے فرار ہو گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت سنی شہر، قابض فوجی کیمپ، پولیس تھانہ اور تمام سرکاری عمارتیں سرمچاروں کے کنٹرول میں ہیں، جبکہ شکست خوردہ فوج نے اپنے ہلاک و زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منتقل کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق سنی اور گردونواح میں صبح سے ہی شدید فوجی آپریشن جاری تھا جس دوران گن شپ ہیلی کاپتروں کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی۔

دریں اثناء، بی آر جی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پیش قدمی کرنے والے قابض فوج کے امدادی قافلے کو بھی سرمچاروں نے گھات لگا کر نشانہ بنایا، اور دشمن کی کمک کے لیے آنے والے گن شپ ہیلی کاپتروں کو بھی شدید مزاحمت کے بعد پسپا ہونے پر مجبور کر دیا گیا۔

بلوچ ریپبلکن گارڈز نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ بلوچستان کی مکمل آزادی تک اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share This Article