بی ایل ایف کی ماہِ اکتوبر کی آپریشنل رپورٹ جاری: مجموعی کارروائیوں میں 159 سے زائد دشمن ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
6 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں تنظیم کی ماہ اکتوبر کی آپریشنل رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن الماس کی کامیاب انجام دہی، گوادر میں استعماری مرکز پر حملہ، مجموعی کارروائیوں میں 159 سے زائد دشمن ہلاک و زخمی، متعدد ڈرونز، کیمپ اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے اکتوبر 2026 کے مہینے میں مقبوضہ بلوچستان کے طول و عرض میں قابض پاکستانی فوج، اس کے دیگر کلیدی سکیورٹی اداروں، نوآبادیاتی انٹیلی جنس نیٹ ورکس اور استحصالی و دفاعی تنصیبات پر عسکری حملوں کا سلسلہ تسلسل، وسعت اور تزویراتی حکمتِ عملی کے ساتھ جاری رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ان منظم، جارحانہ اور ہدف باز کارروائیوں کا دائرہ کار قلات، مند، تربت، سوراب، چاغی، شاپک، گوادر، بلیدہ، نوشکی، کولواہ، مستونگ، تجابان، آواران، جھاؤ، تمپ، ڈیرہ مراد جمالی اور اسپلنجی سمیت 17 مختلف علاقوں اور کلیدی شاہراہوں تک پھیلا رہا۔ ان تمام عسکری مہمات کا بنیادی مقصد قابض ریاست کے استحصالی نظام کو مفلوج کرنا اور مقبوضہ بلوچستان میں اس کی عسکری گرفت و استعماری عمل داری کو جڑوں سے ختم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ماہ کی سب سے بڑی پیش رفت اور تاریخ ساز عسکری پیش قدمی گوادر میں سرانجام دیا جانے والا آپریشن الماس تھا۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے جند ندری بٹالین نے دیگر عسکری یونٹوں کے ساتھ مل کر ساحلی شہر گوادر میں قابض پاکستانی فوج، اس کے نوآبادیاتی انٹیلی جنس نیٹ ورک اور استحصالی اداروں کے مرکزی مقامات پر مربوط گوریلا آپریشن سر انجام دیا۔ اس تزویراتی معرکے کے دوران سرمچاروں نے دشمن کے مواصلاتی و دفاعی حصار کو یکسر پاش پاش کرتے ہوئے 80 سے زائد فوجی و انٹیلی جنس اہلکاروں کو ہلاک کیا اور درجنوں زخمی کیے۔ قابض فوج کی مرکزی بیرکیں، انٹیلی جنس دفاتر اور متعدد بکتر بند گاڑیاں تباہ کر دی گئیں، فضا میں نگرانی پر مامور 4 کواڈ کاپٹر اور 2 سرویلینس ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا جبکہ شہر کے پولیس اسٹیشن کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بی ایل ایف کے سرمچاروں نے اکتوبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 25 منظم اور مہلک کارروائیاں سرانجام دیں ہیں۔ ان تمام معرکوں اور پیش قدمیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر قابض فورسز کے 129 سے زائد عسکری و انٹیلی جنس اہلکار ہلاک اور 30 سے زائد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ سرزمین کی حفاظت، قومی وجود اور مکمل آزادی کی اس تاریخی جنگ میں دشمن کے خلاف جند ندری کے عظیم جذبے اور بے مثال دلیری سے سینہ سپر ہوتے ہوئے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے 8 جانباز سرمچاروں نے آپریشن الماس میں جامِ شہادت نوش فرمایا۔ اور 23 جانباز سرمچار مختلف محاذوں میں اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کرکے امر ہوگئے۔

جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ تزویراتی اور عسکری محاذ پر دشمن کی کمک، سپلائی لائنز اور دفاعی مورچوں پر مسلسل گرفت برقرار رکھی گئی۔ ان تمام کارروائیوں کے دوران 1 جند ندری حملہ سرانجام دیا گیا، جبکہ دشمن کی 7 اہم فوجی چیک پوسٹوں، 6 مرکزی عسکری کیمپوں اور 2 انٹیلی جنس دفاتر پر برائے راست اور شدید فائرنگ و بمباری کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی دشمن کے 11 فوجی قافلوں کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا اور ان کی نقل و حرکت کو مفلوج کرنے کے لیے مختلف اہم شاہراہوں پر 3 اسٹریٹجک ناکہ بندیاں قائم کی گئیں۔

تنظیم کے مطابق تکنیکی، مواصلاتی اور مادی و معاشی محاذ پر قابض اور اس کے معاونین کے بنیادی ڈھانچے کو زک پہنچائی گئی۔ کارروائیوں کے دوران فضا میں جاسوسی پر مامور دشمن کے 2 سرویلینس ڈرونز اور 5 کواڈ کاپٹرز کو مار گرایا گیا جبکہ زمینی نگرانی کا 1 کیمرہ اور 1 موبائل ٹاور بھی تباہ کر دیا گیا۔ مادی و لاجسٹک محاذ پر قابض فورسز کی 14 عسکری گاڑیاں مکمل طور پر تباہ کی گئیں اور استحصالی منصوبوں کی سہولت کاری میں ملوث 15 تجارتی ٹریلرز و ٹرکوں کو ناکارہ بنایا گیا جبکہ 1 سرکاری گاڑی کو سرمچاروں نے اپنے قبضے میں لے کر ضبط کر لیا ہے۔

تنظیم کا کہنا تھا کہ عسکری کارروائیوں میں تنوع اور جنگی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے اس ماہ دشمن کے خلاف گوریلا جنگ کے مختلف جدید و روایت شکن حربے استعمال کیے گئے۔ مجموعی طور پر 10 منظم گھات حملے کیے گئے، 9 بار بھاری ہتھیاروں سے دشمن کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا گیا، 5 مرتبہ گرنیڈ لانچر سے حملہ کیا گیا، 3 بار اسنائپر رائفل سے دشمن کے اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا، 2 انٹیلی جنس بنیادوں پر مبنی (IB) آپریشنز سرانجام دیے گئے جبکہ 1 کارروائی میں آئی ای ڈی (IED) ریموٹ کنٹرول دھماکے کا استعمال کیا گیا۔ یہ تمام متنوع معرکے اور کامیاب گوریلا حکمتِ عملی، تنظیم کی عسکری صلاحیت، لازوال جند ندری جذبے اور ہر محاذ پر گوریلا جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عمل کا حصہ ہیں۔

Share This Article