تربت : لاپتہ روشن ، راحیل ، نعیم و آدم کے عدم بازیابی کیخلاف شٹرڈائون و پہیہ جام ہڑتال کاعندیہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے بہمن سے لاپتہ کئے گئے 4 نوجوانوںکے فیملی نے ان کی عدم بازیابی کیخلاف شٹر ڈائون و پہیہ جام ہڑتال کاعندیہ دیا ہے۔

چاروں لاپتہ نوجوانوں کے لواحقین نے کہا ہے کہ 5 فروری 2025 کی رات 3 سے 4 بجے کے درمیان فورسز نے ہمارے گھر کا محاصرہ کرکے ہمارے چار نوجوانوں روشن علی محمد، راحیل علی محمد، نعیم بشیر احمد اور آدم غلام جان کو نیند سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ یہ چاروں بچے 15 سے 18 سال کی عمر کے ہیں اور ان کا تعلق تاجر برادری سے ہے۔ یہ سب روزانہ صبح 8 بجے اپنی دکانوں پر جاتے اور مغرب کے وقت دکانیں بند کرکے گھروں کو واپس لوٹتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ہم پُرامن شہری ہیں ہم نے ہر سیاسی و سماجی شخصیت اور ڈی سی، اے سی سے ملاقاتیں کیں، مگر سب ہمیں جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں۔ لہٰذا اب خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر جلد از جلد ہمارے بچوں کو بازیاب نہ کرایا گیا تو ہم مجبوراً پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی طرف جائیں گے۔

Share This Article