پنجگور: پروم سے اغوا کے بعد شہری کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم کے مکھد پرگوش میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت عالم غلام حسین ولد غلام حسین، ساکن جائین سر پروم کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مقتول کو گزشتہ روز 30 اپریل 2026 کو پھل آباد کے علاقے سے نامعلوم افراد نے ان کی لوڈ گاڑی سمیت اغوا کیا تھا۔

بعد ازاں ان کی لاش برآمد ہوئی، جس سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے محرکات اور دیگر تفصیلات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پنجگور سے سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ نے امین اللہ نامی نوجوان کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران مزاحمت پر ایاز نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تسپ میں اس وقت پیش آیا جب مسلح گروہ نے ایک مقامی شہری کے گھر پر چھاپہ مارا۔

مسلح گروہ نے اس دوران امین اللہ ولد برکت اللہ نامی نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر اپنے ہمراہ لے گئے، جبکہ مزاحمت کرنے پر ایاز ولد خدا رحیم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article