بلوچستان کی کٹھ پتلی حکومت میں اختلافات میں شدت، سرفراز بگٹی اسلام آباد طلب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کی کٹھ پتلی حکومت میں سیاسی اختلافات شدت اختیار کرنے کے بعدپیپلز پارٹی کی قیادت نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کواسلام آباد طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سرفرازبگٹی اور رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کی کوئٹہ میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سرفراز بگٹی کو مرکزی قیادت کا پیغام دیا اوربلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد سرفراز بگٹی اور ایم این اے ملک شاہ گورگیج اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے۔

سرفراز بگٹی اور ملک شاہ گورگیج کی اسلام آباد میں صدرپاکستان اورپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات متوقع ہے جب کہ اس قبل وزیر زراعت علی حسن زہری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر اراکین اسمبلی نے بھی کراچی میں فریال تالپور سے ملاقات کی تھی۔

بعدازاں رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کو ٹاسک دیا گیا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے پیپلز پارٹی کے بلوچستان کے قائدین میں جاری اختلافات کے حوالے سے مسائل کو حل کروائیں گے۔

Share This Article