تربت سے فورسز ہاتھوں نوجوان جبراً لاپتہ ، پسنی سے ایک بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے گیبن میں پاکستانی فورسزنے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔ جبکہ پسنی سے ایک لاپتہ نوجوان بازیاب ہوگیا ہے۔

گیبن سے لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت میردوست ولد عبیداللہ کے نام سے ہوگئی ہے جو تمپ کونشکلات کارہائشی ہے ۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے نوجوان کی جبری گمشدگی کی تصدیق کی ہے ۔

دوسری جانب خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کو 13 فروی کو ضلع تربت کے علاقے گیبن میں فورسز نے چھاپہ مار کر حراست میں لینےکے بعد جبری طور پرلاپتہ کردیا۔

دریں اثناپسنی سے فورسز ہاتھوں درجن بھر جبری گمشدگی کےشکار نوجوانوں میں سے ایک کمسن نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

بازیاب ہونے والے نوجوان کی شناخت علی کے نام سے ہوگئی ہے ۔

واضع رہے کہ گذشتہ روزپسنی سے جبری لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی بازیابی کیلئے فیملی نے مکران کوسٹل ہائی وے کو پسنی زیروپوائنٹ کے مقام پر دھرنا دیکر بند کیا تھا۔

Share This Article