ضلع کیچ : گومازی میں مسلح افراد ہاتھوں نوجوان قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تمپ کے علاقے شنکن گومازی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک سترہ سالہ نوجوان کو قتل کردیا۔

نوجوان کی شناخت معراج ولد عبد القادر سکنہ گومازی تمپ نام سے ہوگئی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں وہ پہلے زخمی ہوا ہے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے۔

علاقائی ذرائع کاکہنا ہے کہ انہیں گھر کے قریب گولی مار کر قتل کردیاگیا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ نوجوان کو ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈز کے اہلکاروں نے قتل کر دیا ہے۔

واضع رہے کہ بلوچستان بھر میں باشعورو علمی افراد کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے جس کا الزام سیاسی حلقے ریاست اور اس کی حمایت یافتہ ملیشیائوں پر لگاتے ہیںاور اس کے خلاف احتجاج بھی کی جارہی ہے۔

Share This Article