مستونگ: فورسز ہاتھوں نوجوان جبراً لاپتہ، ردعمل پر احتجاجاً کراچی کوئٹہ شاہراہ بند

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف اہلخانہ نے دھرنا دے کر کراچی کوئٹہ مرکزی شاہراہ کو بند کردیا۔

جمعرات کے روز مستونگ کے علاقے میجر چوک کے قریب سے لاپتہ کیے جانے والے کلی عزیزآباد کے رہائشی نوجوان کامران ولد حاجی میر احمد محمد شہی کی بازیابی کے لیے اہل خانہ، رشتہ داروں اور عوام نے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ کو نواب ہوٹل کے مقام پر احتجاجاً بند کر کے دھرنا شروع کردیا۔

خیال رہے کہ نوجوان کے والد نے گزشتہ روز ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپیل کی تھی میرے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے اور عدم بازیابی پر وہ روڈ کو احتجاجا بلاک کرکے دھرنا دے گا۔

عدم بازیابی پر آج انھوں روڈ بلاک کرکے دھرنا دے رہے ہیں۔

قومی شاہراہ کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین کاکہنا ہے کہ نوجوان کے بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔

Share This Article