حب: لاپتہ عادل کی بازیابی کیلئے لواحقین کاحکومت کو 48 گھنٹے کی الٹی میٹم

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار عادل بلوچ کی فیملی نےحکومت کو 48 گھنٹے کی الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس دوران عادل بازیاب نہیں کئے گئے تو آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دیکر بلاک کرینگے۔

ان خیالات کا اظہارلواحقین نے حب میں لسبیلہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ اگر 48 گھنٹے کے اندر عادل احمد کو بازیاب نہیں کیا گیا تو مین آر سی ڈی روڈ پر دھرنا دیکر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

زہری خضدار کے رہائشی نوجوان عادل احمد بلوچ ولد منیر احمد کے اہل خانہ نے حب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 6 فروری 2025 کو حب اٹک پمپ کے قریب سیکیورٹی اداروں نے مبینہ طور پر اٹھاکر لاپتہ کردیا ہے جو تاحال لاپتہ ہے۔

پریس کانفرنس میں عادل احمد بلوچ کی شریک حیات بی بی ریحانہ کے ساتھ ماہ زیب بلوچ اور چیئرمین عمران بلوچ بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا اگر 48 گھنٹے کے اندر عادل احمد کو بازیاب نہیں کیا گیا تو بھوانی میں مین آر سی ڈی روڈ پر دھرنا دیکر سخت احتجاج کریں گے۔

Share This Article