جبری گمشدگیوں و ماورائے عدالت قتل کیخلاف منگوچر و وڈھ میں شاہراہیں بلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علا قے منگوچر اور وڈھ میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کیخلاف عوام نے احتجاجاً شاہراہیں بلاک کردیں۔

قلات کے منگچر کے علاقے جوہان کراس کے مقام پر مظاہرین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کردیا ۔

منگوچر بازار سے عبد الحمید بنگلزئی نامی ایک تاجر کی جبری گمشدگی کیخلاف عوام نے احتجاجاً کوئٹہ ٹوکراچی شاہراہپر دھرنا دیدیا۔

دھرنے کی وجہ سے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ضلع خضدار کے علاقے میں وڈھ میں ایک شخص کے قتل کیخلاف لوگوں نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ وڈھ وہیر نال کراس کے مقام پر لوگوں نے دھرنا دیکر روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وڈھ کے علاقے باڈڑی کراس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شیر محمد گرگناڑی نامی شخص ہلاک اور محمد پناہ دینارزی نامی شخص زخمی ہو گیا۔

جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں افراد پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ علاقے سے گزر رہے تھے۔

واقعے کے ردعمل پر لوگوں نے احتجاجاً شراہرہیں بلاک کردیں۔

قلات کے علاقے منگوچر اور خضدار کے علاقے وڈھ میں دو مقامات پر شاہرہیں بلاک ہونے سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی ہے ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

Share This Article