حب سے نوجوان فورسز پاکستانی ہاتھوں جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے پاکستانی فورسز ہاتھوں ایک نوجوان کی جبری گمشدگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

نوجوان کی شناخت عادل بلوچ ولد منیر احمد کے نام سے ہوگئی ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی لسبیلہ ریجن نے نوجوان کی جبری گمشدگی تصدیق کی ہے ۔

جبکہ فیملی کا کہنا ہے کہ عادل بلوچ 6 فروری 2025 کو اپنے گھر سے نکلے تھے اور تاحال واپس نہیں آئے۔

فیملی نے کہا کہ معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ ان کو اسی دن شام 4:30 بجے کے قریب مسلح افراد نے جبری طور پر اٹھایا جو کہ تاحال لاپتہ ہیں۔

عادل بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف لواحقین نے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر کی درخواست درج کرائی ہے۔

انہوںنے نوجوان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share This Article