بلوچ لاپتہ افراد کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے حوران بلوچ کو تنظیم کا مرکزی سیکرٹری جنرل نامزد کردیا ہے۔
اس بات کا اعلان وی بی ایم پی نے سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل فیس بلک پیج پر کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ تنظیم کے مرکزی کابینہ نے مشاورت سے حوران بلوچ کو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنر کا مرکزی سیکرٹری جنرل نامزد کردیا۔
وی بی ایم پی نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ حوران بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے، جبری گمشدگی کے روک تھام، بلوچ سیاسی کارکنوں کی ماورائے آئین قتل اور بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف تنظیم کے پلیٹ فارم سے پرامن اور آئینی طریقے سے جد و جہد کرے گی۔
واضع رہے کہ اس سے قبل بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما سمی دین بلوچ وی بی ایم پی کے سیکر ٹری جنرل اور حوران بلوچ ریسرچ کوارڈینیٹر تھے۔