ڈھاڈر اور ڈیرہ اللہ یار میں فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈھاڈراورڈیرہ اللہ یارمیں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں باپ بیٹا سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔~ضلع بولان کے علاقہ ڈھاڈر میں نامعلوم افراد نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کردیا ۔

ہلاک ہونے والوں میں باپ اور بیٹا بتائے جارہے ہیں۔

علاقئی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے باپ بیٹے کو انکے بیٹھک(اوطاق)میں گھس کا فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

مقامی افراد کی جانب سے نعشوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کر نے اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت عبدالشکور ولد لعل محمد، لعل محمد ولد حضور بخش رند سے ہوئی ہے ۔

مزید تفتیش پولیس نے شروع کردی ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ اللہ یار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دوسر ازخمی ہو گیا۔

ڈیرہ اللہ یار سٹی پولیس تھانے کی حدود شیردل بہرانی سکول کے گیٹ کے سامنے نا معلوم مسلح افراد کی فارئنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ہلاک اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہو سکیں۔

Share This Article