امریکا میں چینی عہدیداروں کے ویزوں پر پابندیوں کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جمعہ کے روز واشنگٹن نے ہانگ کانگ کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی وجہ سے متعدد چینی عہدیداروں کے ویزوں پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا چین کی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ موجودہ اور سابق عہدیداروں اور ہانگ کانگ کو اس کی آزادی سے محروم رکھنے کے ذمہ داروں کے ویزوں پر پابندیاں عائد کرے گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے بیان میں پابندیوں کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے والوں کے ناموں کا تذکرہ نہیں کیا۔

خیال رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان تعلقات کئی مہینوں سے خراب چلے آ رہے ہیں۔ خرابی کی شروعات کرونا وائرس سے ہوئی ہے، جس نے دنیا کے تقریبات تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تائیوان سے ہانگ کانگ تک ہر طرف اس وبا نے معاشی تباہی پھیلائی۔

ایک ماہ قبل وائٹ ہاو¿س کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے اعلان کیا تھا کہ اگر بیجنگ نے ہانگ کانگ میں متنازعہ "قومی سلامتی” کے قانون پر عمل درآمد کیا تو وہ چین پر پابندیاں عائد کرے گے۔

Share This Article
Leave a Comment