تربت میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی،پنجگور سے لاپتہ نوجوان کی نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ پنجگور سے جبری لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ہوگئی ۔

تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کوشک ملک آباد میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شریف زاکرنامی شخص کو زخمی کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شریف زاکر ماڈل ہائی اسکول تربت میں  ٹیچر ہیںاور ساچان گرائمر اسکول کے سربراہ ہیں۔

دوسری جانب پنجگور میں شاھو کھن سے ایک نعش برآمدہوئی ہے۔

نعش کی شناخت حیات ولد سبزل سکنہ بگ تربت کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ نوجوان کو پاکستانی فورسز نے 3 جولائی 2024 کو تربت سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔

حیات بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین کی جانب سے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا بھی دیا گیا تھا اس وقت ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مذاکرات اور یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کیا گیا تھا۔

Share This Article