بلوچستان کے علاقے بولان میں حالات کشیدہ ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ بولان کے علاقوں آب گم اور بی بی نانی میں حالات کشیدہ ہیں، فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے۔
ٹریفک کو روک دیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گُریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
کہا جارہا ہے کہ مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کی اور دوران ناکہ بندی ایک شخص کو حراست میں بھی لیاگیا ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسلح افراد اور فورسز کے درمیان گزشتہ دو گھنٹے سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی فورسز و مسلح افراد مابین مسلسل شدید فائرنگ وجھڑپوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ بولان میں آب گم، بی بی نانی پل اور دربی کے مقام پر ٹریفک بند ہے۔