کوہلو کے جنگلات میں آگ لگ گئی، وسیع رقبہ لپیٹ میں آ گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے جنگلات میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے وسیع رقبہ لپیٹ میں آگیا۔

ریسکیو کے مطابق کوہ جاندران کے سرحدی پہاڑوں پر آگ لگی ہوئی ہے، وسائل نہ ہونے اور افرادی قوت کی کمی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو حکام اور مقامی شہری آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔آگ کی وجہ سے قیمتی درخت اور جنگلی حیات کو بھی خطرہ ہے۔

Share This Article