عرب ملک سعودی عرب سے ایک بلوچ بچی کی گمشدگی کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں ۔
لاپتہ بچی کی شناخت عائشہ شاہوانی کے نام سے ہوگئی ہے ۔
اس سلسلے میں لاپتہ بچی کی بڑی بہن ڈاکٹر اقصٰی شاہوانی سوشل میڈیا پر اپنے ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ آج صبح سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں سکول جاتے ہوئے عائشہ شاہوانی لاپتہ ہوگئی ہے ۔
انہوں نے بلوچ قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ بچی کی بازیابی کیلئے ان کی آواز بنے۔
ڈاکٹر اقصٰی شاہوانی نے کہا کہ کچھ دنوں سے مجھے مختلف پاکستانیخفیہ ایجنسیز میری نمبر پر کال کرکے مجھے ہراساں کررہے ہیں ۔