تربت میں اللہ داد بلوچ کے قتل کے خلاف احتجاجی کیمپ دوسرے روز بھی جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکز ی شہر تربت میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کیچ کی جانب سے اللہ داد بلوچ کے قتل کے خلاف شہید فدا چوک پر دوسرے روز بھی کیمپ جاری رہا۔

کیمپ میں نیشنل پارٹی وحق دو تحریک کے رہنماؤں نے بھی اظہار یکجہتی کے لیے شرکت کی۔

گزشتہ دنوں تربت میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان اللہ داد بلوچ کی قتل کے خلاف م دوسرے روز بھی شہید فدا چوک پر دھرنا جاری رہا جبکہ دھرنے میں گزشتہ مہینوں بلیدہ میں قتل ہونے والے نوجوان نوید بلوچ، تمپ سے مقتول ظریف بلوچ کی فیملی اور گوادر میں گزشتہ مہینے قتل ہونے والے نوجوان زکریا بلوچ کے لواحقین بھی شریک ہیں۔

اس کے علاوہ کیچ سے لاپتہ سہیل احمد، اسد بلوچ، وسیم ملنگ تمپ سے لاپتہ اقبال بلوچ سمیت دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین بھی شامل ہیں۔

دھرنے میں نیشنل پارٹی کے رہنماؤں سابقہ ضلعی صدر محمد طاھر بلوچ، یسین بلوچ و دیگر رہنماؤں جب کہ حق دو تحریک کے رہنماؤں حاجی ناصر پلیزئی، سعید جمعہ، صادق فتح ودیگر شریک تھے،جبکہ تربت سول سوسائٹی کے کنوینئر گلزار دوست نے بھی اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کی۔

دھرنے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنماء صبغت اللہ شاہ جی و دیگر مرد وخواتین کی کثیر تعداد شامل ہیں۔

دھرنا منتظمین کےمطابق کل بلوچ یکجہتی کمیٹی کیچ کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

انہوں نے اپیل کی کل بلوچ نسل کشی کے خلاف احتجاج میں شرکت کریں۔

Share This Article